پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت کچھ بھی کرلے، اس کے دن گنے جاچکے ہیں۔
لاہور سے جاری بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے 2 جلسوں سے ہی حکومت ڈر گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گھبرائی ہوئی حکومت کے ہتھکنڈوں سے اپوزیشن اتحاد ڈرنے والا نہیں، کوئٹہ جلسے سے قبل ڈرانے دھمکانے کے بعد پابندیوں کا سہارا لیا جارہا ہے۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت کچھ بھی کرلے اس کے دن گنے جاچکے ہیں، پی ڈی ایم کا ہر جلسہ حکومت کے لیے ایک دھکا ثابت ہورہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ غیرقانونی، غیرآئینی اقدامات سے حکومتیں بچتیں تو آمر کبھی نہ بھاگتے، اس کٹھ پتلی راج کا حال بھی وہی ہوگا جو آمروں کا ہوا۔