• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کا مقابلہ کرنے میں پولیس کی کوششیں قابل ذکر ہیں، علی نواز اعوان

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)کوویڈ19کا مقابلہ کرنے میں اسلام آباد پولیس کی کوششیں قابل ذکر ہیں ۔ اسلام آباد پولیس نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کیا اورپولیس جوانوں نے حکومتی پالیسی کے مطابق موثر لاک ڈاؤن کو یقینی بنانے کے لئے سخت محنت کی ۔ان خیالات کااظہار وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان نے ہفتہ کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا۔ فورس ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے نہ صرف چوکس رہی بلکہ شہریوں کو بھی تعلیم دی کہ خود کو کورونا وائرس سے کیسے بچایا جائے۔ علی نواز اعوان نے وبائی مرض کووڈ 19 کے دوران اسلام آباد پولیس کے پولیس افسران کی خدمات کے اعتراف میں ان میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔ اے ایس پی ایس ڈی پی او انڈسٹریل ایریا زوہیب نصر اللہ رانجھا کو بھی ایس پی انڈسٹریل ایریا نے یادگاری شیلڈ پیش کی۔ کووڈ 19کے سلسلہ میں بہترین کارکردگی اور مجرمموں کی گرفتاری پرشیلڈز وصول کرنے والے پولیس افسروں میں سپرنٹنڈنٹ پولیس انڈسٹریل ایریا زون زبیر احمد شیخ ، ایس پی سی ٹی ڈی غلام مصطفی ، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس زوہیب رانجھا ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس خالد اعوان ، انسپکٹر حبیب الرحمن بٹ ، انسپکٹر شمس اکبر ، عاشق شاہ ، سب انسپکٹرز سلیمان شاہ ، تراب الحسن ، محمد اقبال ، عبد الرزاق ، نیاز خان ، عدیل شوکت ، مظہر سیال ، طارق رؤف ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر شرافت علی ، صفدر حسین ، منصبدار ، اعجاز احمد ، ہیڈ کانسٹیبل فخر اقبال ، فراست فہیم ، خالد اور کانسٹیبلز ذوالفقار احمد ، فرخ محمود ، ایوب خان ، محمد ارشد شامل ہیں۔
تازہ ترین