جنوبی پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں پٹرول سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا، الٹنے والے آئل ٹینکر سے پٹرول کی لیکیج بھی شروع ہو گئی ہے۔
مظفر گڑھ میں ڈیرہ غازی خان روڈ پر چوک قریشی کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے آئل ٹینکر الٹ گیا۔
ٹینکر الٹنے کا واقعہ پیش آنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق آئل ٹینکر میں 48 ہزار لیٹر پٹرول موجود ہے، الٹنے والے آئل ٹینکر سے معمولی مقدار میں پٹرول کی لیکیج ہو رہی ہے۔
حادثے کی جگہ کو ٹریفک کے لیے بند کرکے پٹرول کی شفٹنگ کے لیے ٹیمیں طلب کر لی گئی ہیں۔