• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالیہ بحران کے ذمہ دار عمران خان ہیں ، مصطفیٰ کمال


چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن کو چور گرداننے میں جیلوں میں ڈال دیا گیا دعویٰ کیا جارہا تھا کہ لوٹی ہوئی رقم واپس لیں گے کچھ نہیں مل رہا ملک میں حالیہ بحران کے ذمہ دار عمران خان ہیں اپوزیشن سے بات کو حرام قرار دینے والے سینیٹ کے ووٹ کو کیسے حلال قرار دے رہے ہیں۔

پاکستان ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے پاس پاکستانیوں کے لیے وقت اور پلان نہیں، ایک سال تک اس ملک میں سیاسی افراتفری نہیں تھی۔ وزیر اعظم عمران خان نے گیئر ہی تبدیل نہیں کیا۔ صورت حال کی بڑی ذمہ داری وزیر اعظم پر آتی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان الیکشن مہم والا بیانیہ چلا رہے ہیں۔


پاک سر زمین پارٹی نے کراچی کا ماسٹر پلان بنانے اور تمام اختیارات میئر کو دینے کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ غریب کے لئے مرنا مشکل ہوگیا ہے کسی کو مسائل حل کرنے کی پرواہ نہیں تمام ذمہ داری وزیراعظم پر ہے، پی ٹی ائی کا دوران الیکشن جو ایجنڈا تھا اج بھی اسی بیانیے پر ہیں کہیں گورننس نظر نہیں آتی۔

تازہ ترین