• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ٹرے ہاکی چیمپئن شپ: سندھ، پنجاب نے میچز جیت لیے

نیشنل ٹرے ہاکی چیمپئن شپ میں سندھ اور پنجاب نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے زیر اہتمام لاہور میں کھیلی جارہی چیمپئن شپ میں آج مزید 3 میچز کے فیصلے ہوگئے۔

سندھ اور پنجاب اپنے اپنے میچز جیتے تو خیبرپختونخوا اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے درمیان مقابلہ 2 ،2 گول سے برابر رہا۔


ایچ ای سی کی جانب سے سفیان اور عمیر شفقت جبکہ خیبرپختونخوا کی طرف سے جواد اور رومان تیمور نے گول اسکور کیے۔

آج کھیلے گئے ایک اور میچ میں سندھ نے گلگت بلتستان کو ایک کے مقابلے میں 9 گولز سے شکست دے۔

دوسرے میچ میں پنجاب نے بلوچستان کو 5 کے مقابلے میں 1 گول سے ہرادیا۔

اس سے قبل ایونٹ کے دوسرے دن گولز کی برسات ہوئی، ماڑی پٹرولیم نے آزاد جموں و کشمیر کو 24-0 سے آؤٹ کلاس کیا تو پاکستان ایئر فورس نے گلگت بلتستان کو 17-0 سے مات دی تھی۔

تازہ ترین