• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم ٹرافی: سدرن پنجاب اننگز اور 93 رنز سے فاتح

قائد اعظم ٹرافی میں سدرن پنجاب نے ناردرن کو ایک اننگز اور 96 رنز سے شکست دے دی۔

ادھر ایونٹ کے ایک اور میچ میں سندھ کی جانب سے کھیلتے ہوئے فواد عالم نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک اور سنچری داغ دی۔

قائد اعظم ٹرافی کے تیسرے میچ میں بلوچستان نے دوسری اننگز 8 وکٹ پر 217 رنز بناکر ڈکلیئر کردی اور خیبرپختونخوا کو جیت کے لیے 413 رنز کا ہدف دیا۔


نیشنل بینک پاکستان (این بی پی) اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلا گیا میچ توقع کے مطابق سدرن پنجاب نے جیت لیا، ناردرن کو ایک اننگز اور 96 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ناردرن نے پہلی اننگز کے 342 رنز کے خسارے کے ساتھ گزشتہ روز کے اسکور 3 وکٹ پر 31 رنز کے ساتھ اننگز دوبارہ شروع کی اور اس کی پوری اننگز 246 رنز پر سمٹ گئی۔

سدرن پنجاب کی طرف سے زاہد محمود نے دوسری اننگز میں 6 اور میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں اپنے نام کیں۔

میچ میں سدرن پنجاب کی کامیاب میں زاہد محمود کی تباہ کن بولنگ کے ساتھ حسین طلعت کی ڈبل سنچری اور شان مسعود کی سنچری نے نمایاں کردار ادا کیا۔

ادھر نیشنل اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں سندھ نے سینٹرل پنجاب کے خلاف پہلی اننگز میں 32 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔

فواد عالم کی 35ویں فرسٹ کلاس سنچری کی بدولت سندھ نے 239 رنز بنائے جواب میں سینٹرل پنجاب نے کھیل ختم ہونے تک دوسری اننگز میں 4 وکٹ پر 120 رنز بنالیے ہیں۔

محمد عمر اور محمد اصغر نے سینٹرل پنجاب کے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

یو بی ایل گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا نے 413 رنز کے تعاقب میں تیسرے دن کھیل ختم ہونے تک 4 وکٹ پر 133 رنز بنالیے ہیں۔

تازہ ترین