دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 کروڑ 42 لاکھ 52 ہزار 677 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 11 لاکھ 71 ہزار 479 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 6 لاکھ 33 ہزار 693 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 80 ہزار 24 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 کروڑ 24 لاکھ 47 ہزار 505 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 32 ہزار 84 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 90 لاکھ 38 ہزار 30 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 29 لاکھ 27 ہزار 982 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 16 ہزار 761 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 58 لاکھ 77 ہزار 964 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں کورونا سے 1 لاکھ 20 ہزار 54 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 79 لاکھ 90 ہزار 322 ہو گئی۔
کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 57 ہزار 981 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 54 لاکھ 40 ہزار 903 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 26 ہزار 589 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 47 ہزار 774 ہو چکی ہے۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 35 ہزار 541 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 11 لاکھ 98 ہزار 695 رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 35 ہزار 298 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 11 لاکھ 74 ہزار 916 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
ارجنٹینا میں کورونا وائرس 29 ہزار 730 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 11 لاکھ 16 ہزار 609 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 30 ہزار 565 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 10 لاکھ 33 ہزار 218 ہو چکی ہے۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی بڑھنے لگیں، یہاں اس سے اموات 45 ہزار 365 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 9 لاکھ 17 ہزار 575 ہو چکے ہیں۔
میکسیکو اس فہرست میں پھر 10 ویں نمبر پر آ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 89 ہزار 171 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 8 لاکھ 95 ہزار 326 ہو گئے۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 24 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 5 ہزار 329 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار 631 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 55 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 85 ہزار 868 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ملک میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں میں بھی اضافہ جاری ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں پاکستان 25 ویں نمبر پر آ چکا ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 200 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 759 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس کے ملک بھر میں 11 ہزار 627 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 611 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 11 ہزار 814 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔