• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: رات میں موسم سرد ہونے کی پیش گوئی

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور رات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 2 سے 4 روز کے دوران رات میں موسم سرد ہو سکتا ہے۔

ترجمان محکمۂ موسمیات خالد ملک کے مطابق موسم تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے، 24 گھنٹوں میں ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے باعث رات میں موسم سرد ہو جاتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اکتوبر کا معمول کا اوسط درجۂ حرارت 21اعشاریہ 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، جبکہ ان دنوں درجۂ حرارت 17 اعشاریہ 5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جو معمول سے کم ہے۔

ترجمان محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں سال شہرِ قائد میں سردیاں طویل ہوسکتی ہیں، موسمِ سرما سے متعلق آؤٹ لک نومبر کے پہلے ہفتے میں جاری کیا جائے گا۔


کراچی میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 17اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

شہرِ قائد میں شمال مشرقی سمت سے ہلکی ہوائیں چل سکتی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد ہے۔

تازہ ترین