• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں سرد ہوائیں چلنے سے موسم قدرے سرد ہوگیا، رات میں اور صبح کے وقت خنکی میں اضافہ ہو گیا۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہرِ قائد کا موسم خشک اور رات سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجۂ حرارت 10 اعشاریہ 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 22 سے 24 ڈگری سینٹی تک بڑھنے کا امکان ہے۔

شہر میں شمال مشرق کی سمت سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 36 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: کوئٹہ میں پھر بارش شروع، موسم مزید سرد

ادھر ملک کے بیشتر علاقوں میں حالیہ بارش اور برف باری کے بعد سردی کی شدت پھر بڑھ گئی، کئی شہروں میں گیس پریشر میں کمی سے شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے۔

وادیٔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں حالیہ بارشوں اور برف باری کے بعد سردی کی شدت بڑھ گئی، موسم شدید سرد اور خشک ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف رہنے کے ساتھ موسم شدید سرد اور خشک ہے، شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت ایک بار پھر منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

اسی طرح حالیہ بارشوں اور برف باری کے بعد صوبے کے دیگر بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی میں آج رواں ماہ کا سرد ترین دن قرار

قلات میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ کوئٹہ، قلات اور زیارت میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر، استور اور اسکردو سمیت بالائی علاقوں میں برف باری کے بعد سرد ہواؤں کا راج ہے۔

برف باری اور سخت سردی کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہیں، برف باری سے نظامِ زندگی مفلوج ہو گیا ہے، رابطہ سڑکیں بند ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: کالام منفی 14ڈگری کے ساتھ ملک کا سرد ترین علاقہ

ایبٹ آباد میں بارش اور گلیات میں برف باری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے۔

نتھیا گلی، ایوبیہ، چھانگلہ گلی اور ٹھنڈیانی میں ڈیڑھ فٹ تک برف پڑچکی ہے۔

لوئر دیر، مالا کنڈ، خیبر اور باجوڑ میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری جاری ہے۔

آزاد کشمیر کے متعدد مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی میں جمعے، ہفتے کو شدید سردی کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان، بالائی خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں شد ید سرد رہے گا۔

پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقا ت میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین