• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابھینندن سے متعلق بریفنگ میں زرداری، شہباز سمیت دیگر رہنما موجود تھے، علی محمد خان



وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ بھارتی پائلٹ ابھینندن سے متعلق بریفنگ کے وقت آصف زرداری اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت اپوزیشن رہنما موجود تھے لیکن کسی نے اعتراض نہیں کیا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ بھارتی پائلٹ ابھینندن سے متعلق دی گئی بریفنگ کے وقت کسی اپوزیشن رہنما نے کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔


وفاقی وزیر نے کہا کہ ریاست کے فیصلےکی سب نےحمایت کی تھی، اندر اور باہر ایک ہی بیانیہ رکھیں۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران آج اپوزیشن و حکومتی اراکین کے درمیان بھارتی پائلٹ ابھینندن کی واپسی سے متعلق بحث چھڑ گئی جس میں دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف خوب بیان بازی کی گئی۔

تازہ ترین