• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے


پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری اور ان کی عدم رہائی کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے ہوئے۔

کراچی

کراچی کے احتجاجی کیمپ میں جنرل سیکریٹری ن لیگ ڈسٹرکٹ ساؤتھ شاہ جہاں بلوچ، سینئر صحافی شکیل یامین کانگا، رانا محمد یوسف، دارا ظفر سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت کے لیے میر شکیل الرحمٰن کی قابلِ قدر خدمات ہیں، انہیں فوری رہا کیا جائے۔

راولپنڈی

راولپنڈی جنگ آفس کے باہر احتجاج میں رہنما عوامی ورکر پارٹی جمیل بھٹی، سینئر صحافی ناصر زیدی، امجد عباسی، آصف علی بھٹی سمیت صحافتی تنظیمیں، سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔

لاہور

لاہور ڈیوس روڈ پر احتجاجی کیمپ میں سینئر صحافی ظہیر انجم، شیر علی، محمد شفیق، اویس قرنی، یاسین مغل، فاروق اعوان، رومیو جالب، منور حسین، محمد علی، افضل عباس، زاہد محمود اور عائشہ اکرام سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر شرکاء نے میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کے حق میں نعرے لگائے۔

پشاور

پشاور میں مظاہرہ جنگ، جیو اور دی نیوز کے دفاتر کے باہر کیا گیا جس میں سینئر صحافی اور میڈیا ورکرز شریک ہوئے۔

کوئٹہ

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف کوئٹہ جنگ بلڈنگ کے باہر جنگ اور جیو کے کارکنوں نے احتجاج کیا۔

بہاولپور

بہاولپور پریس کلب میں سینئر صحافی امین عباسی، راشد ہاشمی، چوہدری محمد سلیم، وسیم قریشی، سید عدنان علی، حامد گلزار اور آصف کبیر سمیت دیگر نے احتجاج کیا۔

نوابشاہ

نوابشاہ میں کچہری روڈ پر احتجا ج کیا گیا، جس میں شرکاء نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

تازہ ترین