پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ملک میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں پاکستان 25 ویں نمبر پر آ چکا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روزملک بھرمیں کورونا وائرس کے 32 ہزار 933 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 44 لاکھ 9 ہزار 537 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 78 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 20 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 889 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار 186 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 795 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس کے ملک بھر میں 11 ہزار 864 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 632 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 13 ہزار 527 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 45 ہزار 238 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 620 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 3 ہزار 831 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 354 ہو گئیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 39 ہزار 361 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 276 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 19 ہزار 594 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 215 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 15 ہزار 887 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 149 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 229 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 92 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 4 ہزار 46 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 89 مریض وفات پا چکے ہیں۔