اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کے بڑھتے رجحان پر اظہارِ تشویش کیا گیا۔
اجلاس میں این سی او سی کی جانب سے تمام صوبوں کو ہدایات جاری کی گئیں کہ تمام صوبے اسپتالوں میں ضروری طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں۔
این سی او سی نے ہدایت کی ہے کہ صوبے اسپتالوں میں موجودہ طبی سہولتوں کا جائزہ بھی لیں۔
این سی او سی نے ہدایت کی ہے کہ صوبے طبی صلاحیت میں اضافے کیلئے فوری طور پر ضروری اقدامات کریں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا مزید کہنا ہے کہ تمام صوبے کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
این سی او سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے موجودہ کیسز میں اضافے کی صورت میں مزید سخت اقدمات کیئے جا سکتے ہیں، صوبے اس حوالے سے انتظامی تیاری مکمل رکھیں۔