• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 کروڑ 59 لاکھ 21 ہزار 794 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 11 لاکھ 93 ہزار 912 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 14 لاکھ 75 ہزار 598 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 83 ہزار 446 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 کروڑ 32 لاکھ 52 ہزار 284 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 35 ہزار 159 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 93 لاکھ 16 ہزار 297 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 30 لاکھ 56 ہزار 626 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 17 ہزار 150 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 60 لاکھ 24 ہزار 512 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں کورونا سے 1 لاکھ 21 ہزار 681 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 81 لاکھ 37 ہزار 119 ہو گئی۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 59 ہزار 562 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 55 لاکھ 19 ہزار 528 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 27 ہزار 656 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 99 ہزار 976 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 36 ہزار 565 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 13 لاکھ 31 ہزار 984 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 35 ہزار 878 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 12 لاکھ 64 ہزار 517 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 30 ہزار 792 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 11 لاکھ 57 ہزار 179 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 31 ہزار 135 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 10 لاکھ 63 ہزار 151 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی بڑھنے لگیں، یہاں اس سے اموات 46 ہزار 229 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 9 لاکھ 89 ہزار 745 ہو چکے ہیں۔

میکسیکو اس فہرست میں پھر 10 ویں نمبر پر آ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 91 ہزار 289 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 9 لاکھ 18 ہزار 811 ہو گئے۔


سعودی عرب اسی فہرست میں 24 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 5 ہزار 383 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار 880 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 56 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 85 ہزار 973 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں میں بھی اضافہ جاری ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں پاکستان 27 ویں نمبر پر آ چکا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار 993 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 806 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 12 ہزار 121 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 669 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 14 ہزار 66 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین