• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

11یونیورسٹیاں رضا کارانہ بریسٹ کینسر آگاہی مہم شروع کرینگی

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) خواتین کو بریسٹ کینسر کے جان لیوا مرض سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے جڑواں شہروں کی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز‘ ماہرین اور سینئر فیکلٹی ممبران کی مشاورتی کانفرنس ہوئی۔ کانفرنس کا انعقاد کنونیئر وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر کی طرف سے کیا گیا۔ اس موقع پر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی‘ قائداعظم یونیورسٹی‘ ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی‘ فاطمہ جناح یونیورسٹی‘ اسراء یونیورسٹی‘ رفاہ یونیورسٹی‘ گورنمنٹ کالج خواتین یونیورسٹی‘ نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز‘ شفاء تعمیر ملت یونیورسٹی‘ کامسیٹس یونیورسٹی‘ نوری ہسپتال اور ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی کے وائس چانسلر‘ پرو وائس چانسلر اور یونیورسٹیز نمائندوں اور نوری ہسپتال کے ڈائریکٹر نے شرکت کی۔ ڈاکٹر محمد عمر نے کہا کہ بریسٹ کینسر بارے آگاہی اور علاج کی سہولیات سے روشناس کرانے کیلئے ضروری ہے جامعات کی سطح پر جامع پروگرام شروع کیا جائے۔ سیمینار میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام یونیورسٹیاں رضا کارانہ چھاتی کے کینسر سے آگاہی اور طلبہ کی ٹریننگ مہم کا آغاز کریں گی۔ اسکے علاوہ چھاتی کے کینسر کی ایک رجسٹری بھی قائم کی جائیگی جس کو ریسرچ کیلئے استعمال کیا جا سکے گا۔ سیمینار کی صدارت ڈاکٹر محمد علی نے کی جبکہ ڈاکٹر صائمہ حمید‘ پروفیسر تنویر خالق‘ پروفیسر عثمان‘ ڈاکٹر رانی فریال‘ پروفیسر سیدہ ثمامہ‘ پروفیسر ادریس‘ ڈاکٹر نعیم ضیاء‘ ڈاکٹر جہانگیر سرور‘ ڈاکٹر زاہد منہاس اور دیگر نے خطاب کیا۔ پروفیسر فہیم اور ڈاکٹر حمیرا وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
تازہ ترین