• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق امریکی صدر براک اوباما جوبائیڈن کی انتخابی مہم چلانے لگے

سابق امریکی صدر براک اوباما نے صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی حمایت میں عوام سے ٹیلی فونک گفتگو میں انہیں جوبائیڈن کیلئے ووٹ ڈالنے پر آمادہ کیا۔

سابق امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ منگل کو ہونے والےانتخابات میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ ڈال کر انتخابی نتائج کا رخ موڑا جاسکتا ہے، بہت سی ریاستوں میں نتائج کا فیصلہ صرف مٹھی بھر ووٹرز ہی کرتے ہیں۔


براک اوباما نے صدارتی امیدوار جوبائیدن کیلئے کالرز سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ان کا ووٹ جوبائیڈن اور کمالا ہیرس کیلئے ہوگا۔

انہوں نے کالرز سے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی فیملی اور قریبی دوستوں سے کہیں کہ  براک اوباما نےخصوصی طور پر ووٹ ڈالنےکی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ 3 نومبر کو امریکا میں 59 واں صدارتی انتخاب ہے جس میں امریکی صدر ٹرمپ دوسری مرتبہ صدارت کے امیدوار ہیں جبکہ ان کے حریف ڈیموکریٹس کے جوبائیڈن ہیں۔

انتخابی سروے میں جوبائیڈن کو ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری حاصل ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ اس برتری کو ختم کرنے کی سر توڑ کوشش کررہے ہیں۔

تازہ ترین