• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر ہارون اور اہلیہ کی ٹاک ٹاک ویڈیو کے چرچے

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار ہارون رشید اور اُن کی اہلیہ کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

رواں سال لاک ڈاؤن کے دوران رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے نامور گلوکار ہارون رشید آج کل اپنی اہلیہ کے ساتھ پاکستان کے شمالی علاقوں میں سیر سپاٹے کرنے میں مصروف ہیں جس کی تصویریں اور ویڈیوز وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کرتے نظر آرہے ہیں۔

اب حال ہی میں ہارون رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اہلیہ کے ہمراہ اپنی دو ٹک ٹاک ویڈیوز پوسٹ کی ہیں جس میں گلوکار اور اُن کی اہلیہ ٹک ٹاک کے ایک معروف میوزک پر ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔


ہارون رشید کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی دونوں ٹک ٹاک ویڈیوز ایک ہی میوزک پر بنائی گئی ہیں جبکہ دونوں ویڈیوز میں ڈانس مختلف ہے۔

گلوکار نے ٹک ٹاک ویڈیوز پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اور فروا بھی ٹک ٹاک سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔‘

ہارون رشید کی ٹک ٹاک ویڈیوز کو پسند کرتے ہوئے انوشے اشرف نے کمنٹ میں لکھا کہ ’یہ بہت کیوٹ ہے۔‘

دوسری جانب ہارون رشید کی اہلیہ فروا نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وہی ٹک ٹاک ویڈیوز پوسٹ کی ہیں جس کے کیپشن میں اُنہوں نے  کہا کہ  ’ہم نے یہ ویڈیو مظفرآباد میں بنائی تھی۔‘


ویڈیوز پوسٹ کرتے ہوئے فروا نے صارفین سے اُن کی رائے دریافت کی کہ’آپ کو کونسی ویڈیو زیادہ پسند آئی ہے؟‘

گلوکار کی اہلیہ کے سوال پر کچھ صارفین نے کہا کہ اُنہیں دونوں ویڈیوز پسند آئی ہیں جبکہ کچھ نے پہلی والی ویڈیو کا انتخاب کیا۔

واضح رہے کہ 47 سالہ ہارون نے رواں سال لاک ڈاؤن کے دوران فروا نامی لڑکی سے شادی کی تھی، شادی کی تقریب کا اہتمام گھر میں ہی کیا گیا تھا جس میں قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔

ہارون رشید کا اپنی شادی کے موقع پر کہنا تھا کہ ایک حیرت انگیز انسان سے شادی کرکے خوشی اور فخر کی ملی جلی کیفیات ہیں، بلاشہ سچی محبت ایک طاقتور اور خوبصورت جذبہ ہے، اپنی زندگی کے اس بڑے دن کے لیے انہوں نے ساری زندگی انتظار کیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی کے اس نئے باب کو اپنی اہلیہ کے ساتھ گزارنے اور زندگی کو خوبصورت بنانےکے لیے منتظر ہیں۔

تازہ ترین