• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے زمبابوے سے تیسرا ایک روزہ میچ ہارنے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے دکھ ہے، میچ ختم کرکے نہیں آیا، 10 پوانٹس قیمتی ہوتے ہیں۔

راولپنڈی میں ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم نے کہا کہ ہم سیریز جیت گئے لیکن بدقسمتی سے آخری میچ ہار گئے۔

انہوں نے کہا کہ بطور کپتان جو غلطی کی اس سے سیکھنے کی کوشش کروں گا، غلطیوں سے سیکھنا ہے، فیلڈنگ، بیٹنگ میں مزید بہتری لانی ہے۔


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ زمبابوے نے اچھی کرکٹ کھیلی، ہماری ٹاپ آرڈر میں پارٹنرشپ نہیں لگی جو ہمیں چاہیے تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس سے میں کافی مطمئن ہوں، آئندہ ایک روزہ سیریز میں بہترین کھیل کھیلیں گے۔

بابر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ہم نےسپر اوور کے لیےجو بیٹسمین بھیجے وہ پاور ہٹنگ کرتے ہیں، کرکٹ کی خوبصورتی ہی یہ ہے کہ کبھی بھی صورتحال تبدیل ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم فیلڈنگ میں کیچ کرلیتے تو زمبابوے اتنا ٹوٹل نہ بنا پاتا، ہماری کوشش ہے ٹی ٹوئنٹی میں بہترین ٹیم کھلائیں۔

تازہ ترین