• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان الیکشن کمیشن پارٹی نہ بنے، بلاول بھٹو کو نوٹس دینے پر پیپلز پارٹی کا ردعمل

پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان (جی بی) الیکشن کمیشن کے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نوٹس دینے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

پی پی کی سینئر رہنما سینیٹر شیری رحمٰن نے جی بی الیکشن کمیشن کی طرف سے بلاول بھٹو کو نوٹس جاری کیے جانے کو تشویشناک قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جی بی الیکشن کمیشن پارٹی نہ بنے، بلاول بھٹو زرداری سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں، وہ وفاقی وزیر نہیں ہیں۔


شیری رحمٰن نے استفسار کیا کہ گلگت بلتستان کے الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراء کو الیکشن کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر نوٹس کیوں نہیں جاری کیا؟

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا وزیراعظم نے اپنے دورہ گلگت بلتستان کے دوران الیکشن ضابطہ اخلاق کی دھجیاں نہیں اڑائیں؟

پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ جی بی الیکشن کمیشن کا رویہ ابھی سے انتخابات پر سوالات اٹھا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ بلاول بھٹو نے الیکشن ضابطہ اخلاق کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی، حکومت پی پی چیئرمین کی گلگت بلتستان میں انتخابی مہم سے خوفزدہ ہے۔

تازہ ترین