• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: کورونا وائرس کے باعث 5 تعلیمی ادارے بند


جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے شہر ملتان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث 5 تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) ملتان عامرخٹک کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے ملتان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے لیے محکمۂ داخلہ کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرہ تعلیمی اداروں میں طلبہ اور اساتذہ کی اسکریننگ کی ہدایت کی ہے، تعلیمی اداروں میں ڈس انفکشن کاعمل بھی کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر کے پانچوں تعلیمی اداروں کو کورونا وائرس کے 11 کیسز رپورٹ ہونے پر بند کیا گیا۔

واضح رہے کہ پنجاب بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 5 ہزار 856 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 390 ہو گئیں۔


دوسری جانب پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار 251 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 923 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 16 ہزار 242 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 830 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 17 ہزار 86 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین