• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری گینگ وارملزمان کیخلاف متاثرہ خواتین عدالت پہنچ گئیں

کراچی میں لیاری گینگ وار کے مبینہ ملزم ایوب اور دیگر کے خلاف متاثرہ خواتین سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئیں۔

متاثرہ خواتین کا دعویٰ ہے کہ ایوب بلا، ادا اقبال کی سرپرستی میں لیاری گینگ وار متحرک ہوگیا ہے، ان ملزمان کو سیاسی شخصیات کی سرپرستی حاصل ہے۔

خواتین نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ لیاری گینگ وار کے خلاف وزیرِاعظم عمران خان، وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، آئی جی سندھ مشتاق مہر و دیگر حکام سے مدد کی اپیل ہے۔

خواتین کا کہنا ہے کہ علاقہ پولیس اور دیگر فورسز لیاری گینگ وار کے خلاف کارروائی نہیں کرتیں، یہ ملزمان ہمارے بھائیوں کو مارنا چاہتے ہیں۔

خواتین کا کہنا ہے کہ گینگ وار والے جائیداد پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، ان ملزمان نے گودام میں کرایہ داروں سے بھتہ وصول کیا ہے۔



خواتین کا مزید کہنا ہے کہ دوسری بار بھتہ نہ دینے پر لیاری گینگ والوں نے ہمارے گودام کو آگ لگا دی۔

خواتین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان نے بھائی کو اغواء کر لیا، ہمارے گھروں پر حملہ کیا، خواتین پر فائرنگ کی گئی۔

تازہ ترین