• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راحت کا استاد نصرف فتح کو منفرد خراج تحسین

عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے چچا استاد نصرت فتح علی خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی مشہور قوالی ’سانسوں کی مالا‘ کو اپنے انداز میں ریلیز کردیا ۔

تقریبات اور محافل موسیقی میں نصرت فتح علی خان کی قوالیوں کو ادا کرنا راحت فتح علی خان کا معمول ہے تاہم اب انہوں نے اپنے استاد کی مشہور قوالی کو نئے انداز میں پیش کیا جسے سننے والوں کو مبہوت کردیا۔


انہوں نے اپنے اس نئے ٹریک کے حوالے سے کہا کہ میں یہ قوالی اپنے استاد نصرت فتح علی خان اور اپنے والد استاد فرخ فتح علی خان کے نام کرتا ہوں۔

سانسوں کی مالا ایک صوفی ٹریک ہے جو سن 1979 میں استاد نصرت فتح خان کی آواز میں گایا تھا۔


راحت فتح خان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ قوالی میرے دل کے بہت قریب ہے اور اس قوالی کو نئے انداز میں پیش کرنے کا آئیڈیا گٹارسٹ سلمان احمد نے دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں آج جو کچھ بھی جو بھی پرفارم کرتا ہوں وہ میرے استاد نصرت فتح علی خان کا سکھایا ہوا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس قوالی کی ویڈیو منفرد ہے۔

ویڈیو کی شوٹنگ پاکستان میں کی گئی ہے اور اس میں راحت فتح علی خان ایک جگہ موجود ہیں نصرت فتح علی خان کی یادگار تصاویر نمایاں ہیں۔

راحت فتح علی خان کے اس نئے کلام کی ویڈیو کو اب تک 35 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ پسند کرنے والوں کی تعداد 37 ہزار سے زائد ہے۔

تازہ ترین