پاکستان شوبز انڈسٹری کا معروف نام ارمینہ خان کا ماننا ہے کہ اچھائی انسان کے چہرے پر ظاہر ہوتی ہے۔
اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے اپنی ایک دلکش تصویر شیئر کرتے ہوئے فکر انگیز خیال بھی بطور کیپش لکھا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جس انسان کی نیت اور سوچ اچھی ہوتی ہے تو اچھائی اس کے چہرے سے عیاں ہو جاتی ہے اور وہ ہمیشہ دوسروں کی نظر میں معتبر اور قابل احترام رہتا ہے۔
خیال رہے کہ فلم ’جانان‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ارمینہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویلنٹائینز ڈے کے موقع پر اپنے قریبی دوست کو ’شوہر‘ کہا، اور ساتھ ہی شادی کی تصدیق بھی کی تھی۔
ارمینہ رانا خان ان دنوں ڈرامہ سیریل’محبتیں چاہتیں‘ میں دکھائی دے رہی ہیں ، ڈرامے کے ہدایت کار علی حسن اور لکھاری سمیرا فضل ہیں۔