• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پابندی ہو گی تو سب کیلئے ہو گی، صداقت علی عباسی


پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما صداقت علی عباسی کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پابندی ہو گی تو سب کے لیے ہو گی۔

یہ بات پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما صداقت علی عباسی نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان تمام سرگرمیوں پر پابندی ہو گی جس سے کورونا وائرس کی وباء کے پھیلنے کا خدشہ ہو گا۔

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 49 ہزار 992 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 7 ہزار 55 تک جا پہنچی ہے۔


کورونا وائرس کے ملک بھر میں 22 ہزار 88 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 164 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 20 ہزار 849 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین