• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات میں شکست کے بعد ٹرمپ پہلی بار منظر پر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدراتی انتخابات میں جوبائیڈن سے شکست کے بعد پہلی بار عوامی سطح پر منظر عام پر آئے۔

ٹرمپ نے اہلیہ میلانیا کے ہمراہ یومِ میموریل کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ آرلنگتن کے قومی قبرستان میں ویٹرنز ڈے کی تقریب میں شرکت کی۔

خیال رہے کہ امریکا میں بدھ کو سابق فوجیوں کا دن منایا گیا اور اس موقع پر ملک بھر میں مختلف تقریبات کے ذریعے سابق فوجیوں کی خدمات کو سراہا گیا۔

اس سال یہ دن کورونا وائرس بحران کے دوران اور امریکا میں ایک سخت مقابلے کے الیکشن کے تھوڑے ہی روز منایا گیا ۔

اس دن کو امریکا میں 'ویٹرنز ڈے' کہا جاتا ہے اور یہ دن ہر سال 11 نومبر کو پہلی جنگ عظیم کے 1918 میں خاتمے کے دن کی مناسبت سے منایا جاتا ہے جب جرمنی نے ہتھیار ڈال دیے تھے۔

عام طور پر سابقہ فوجیوں کو یوم عسکری بینڈ اور پیریڈوں اور کئی تقریبات کے ساتھ منایا جاتا ہے لیکن اس برس کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر بہت سی تقریبات کو منسوخ کر دیا گیا اور باقی ماندہ تقریبات کو انٹرنیٹ کے ذریعہ دکھا کر یہ دن آن لائن منایا گیا۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے آرلینڈو، فلوریڈا، پینسلوانیا اور ٹیکساس میں پیریڈیں منعقد نہیں کی جا سکیں۔

خیال رہے کہ امریکی صدراتی انتخابات میں صدر ٹرمپ کو حاصل الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 217 ہوگئی ہے جبکہ نومنتخب صدر جو بائیڈن کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 279 بتائی جارہی ہے۔

تازہ ترین