• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


آزاد کشمیر میں موسم خزاں اپنے جوبن پر ہے جہاں وادیوں میں چار سو رنگ بکھرے ہوئے ہیں۔ 

دھوپ کی ہلکی سی تمازت بھی شاخوں پر زندگی کے آخری ہچکولے لیتے پتوں کو یوں گرما رہی ہے کہ درختوں پر لگے پتوں پر سلگتے انگاروں کا گماں ہونے لگتا ہے یہ کشمیر میں خزاں رت کا جوبن ہے۔

 کہیں پگھلتے ہوئے سونے کی ماند سنہری وادیاں اور کہیں تانبے کی طرح دھکتے سرخ باغات کشمیر میں رنگ و نور کی بارش کا سماں بندھ گیا ہے۔


وادیوں کے یہ منظر بہت مختصر سے وقت کے لیے ہیں جو اپنی بھرپور شدت کے ساتھ آنکھوں کے راستے دل میں اتر رہے ہیں۔

کچھ دن میں ہی آنے والا موسم سرما روشنیوں اور رنگوں کے اس سیلاب کو اپنی سفید چادر میں لپیٹنے کو بیتاب ہے۔

کشمیر کی وادیوں میں ہر سو قوس قزح کے رنگ بکھرے نظر آتے، ہیں خزاں کے ان خوبصورت رنگوں کو دیکھ کر جنت ارضی کا گماں ہوتا ہے۔

تازہ ترین