• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس وقار کا انتقال، بزدار کا اظہارِافسوس

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کے انتقال پر انتہائی رنج، غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان کے ذریعے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور ان کے لیے مغفرت کی دعا بھی کی ہے۔


سینئر وزیرِ پنجاب عبدالعلیم خان نے بھی چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔


عبدالعلیم خان نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائیں (آمین)

تازہ ترین