• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان، انتخابی مٹیریل پولنگ اسٹیشنز روانہ

گلگت بلتستان میں کل ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں پولنگ اسٹیشنز کے لیے مٹیریل روانہ کر دیئے گئے ہیں۔

گلگت بلتستان کے وزیرِ اعلیٰ کے ترجمان فیض اللّٰہ کے مطابق گلگت بلتستان کے 10 اضلاع میں کل 15 نومبر کو انتخابات ہوں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گلگت بلتستان کے کل 23 حلقوں میں لوگ حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔


ترجمان وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان فیض اللّٰہ کا مزید کہنا ہے کہ پولنگ صبح 8 بجے شروع ہو کر 5 بجے شام ختم ہو گی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پولنگ اسٹیشن کی باؤنڈری کے اندر موجود ووٹرز 5 بجے کے بعد بھی ووٹ ڈال سکیں گے۔

تازہ ترین