• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس


وزیراعظم کی زیرِ صدارت  پنجاب کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کو کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی تعداد اور اقدمات پر بریفننگ دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایت پر زور دیا گیا جبکہ ملکی سیاسی صورتحال اور گلگت بلتستان کے انتخابات کے نتائج پر بھی غور کیا گیا۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں گزشتہ روز ہونے والے انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی تا حال جاری ہے، 23 نشستوں پر انتخابات ہوئے جن میں سے 20 نشستوں کے مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آگئے ہیں۔

7 نشستوں پر آزاد امیدوار،7 پر پاکستان تحریک انصاف، 3 پر پیپلز پارٹی ، 2 پر مسلم لیگ نون جبکہ ایک نشست پر مجلس وحدت المسلمین ( ایم ڈبلیوایم) نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

تازہ ترین