• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حادثے کے وقت عامر خان کی بیٹی کہاں بیٹھی ہوئی تھی؟

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی گاڑی ہفتے کی رات ایم 6 موٹر وے پر بے قابو ہو کر بیریئر سے ٹکرا گئی تھی۔

وہ اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ ٹی وی شو میں حصہ لینے لندن جا رہے تھے کہ موٹروے پر حالیہ بارشوں کے باعث موجود پانی کی وجہ سے کار بے قابو ہو گئی۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی 6 سال بیٹی کار حادثے کے وقت پچھلی سیٹ پہ بیٹھی تھی۔


عامر خان اور اُن کے اہل خانہ حادثے میں محفوظ رہے، البتہ اُن کی 90 ہزار پاؤنڈ کی مرسیڈیز کار کو کافی نقصان پہنچا۔

عامر خان نے اپنے شائقین کو احتیاط کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ حادثے کے وقت وہ صرف 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا رہے تھے۔

تازہ ترین