• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس: 3 مقدمات کے وکلاء کو کمرۂ عدالت میں بیٹھنے کی ہدایت

سپریم کورٹ آف پاکستان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر صرف 3 مقدمات کے وکلاء کو کمرۂ عدالت میں بیٹھنے کی ہدایت کر دی۔

سپریم کورٹ میں مختلف کیسز کے دوران کمرۂ عدالت میں وکلاء اور سائلین کا رش دیکھنے میں آیا۔

اس صورتِ حال میں جسٹس عمر عطاء بندیال نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کورونا وائرس کی صورتِ حال کے پیشِ نظر ہم آپ سب کی زندگیوں کے بارے میں فکر مند ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر صرف 3 مقدمات کے وکلاء کو کمرۂ عدالت میں بیٹھنے کی ہدایت کر دی۔


جسٹس عمر عطاء بندیال نے یہ حکم بھی دیا کہ باقی مقدمات وقفے کے بعد سنیں گے، باقی وکلاء کمرۂ عدالت کے باہر تشریف لے جائیں۔

تازہ ترین