• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں کورونا وائرس کیسز 5 کروڑ 54 لاکھ سے متجاوز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 کروڑ 54 لاکھ 28 ہزار 596 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 13 لاکھ 33 ہزار 778 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 55 لاکھ 16 ہزار 115 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 99 ہزار 803 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 کروڑ 85 لاکھ 78 ہزار 703 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 52 ہزار 652 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 15 لاکھ 38 ہزار 280 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 42 لاکھ 66 ہزار 264 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 21 ہزار 184 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 70 لاکھ 19 ہزار 364 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 30 ہزار 559 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 88 لاکھ 74 ہزار 290 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 66 ہزار 67 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 58 لاکھ 76 ہزار 740 تک جا پہنچی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 45 ہزار 54 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 19 لاکھ 91 ہزار 233 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 33 ہزار 931 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 19 لاکھ 71 ہزار 13 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 41 ہزار 253 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 15 لاکھ 21 ہزار 899 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی بڑھنے لگیں، یہاں اس سے اموات 52 ہزار 147 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 13 لاکھ 90 ہزار 681 ہو چکے ہیں۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 35 ہزار 727 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 13 لاکھ 18 ہزار 384 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 45 ہزار 733 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 12 لاکھ 5 ہزار 881 ہو گئے۔

کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر آ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 34 ہزار 223 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 12 لاکھ 5 ہزار 217 ہو چکی ہے۔


سعودی عرب اسی فہرست میں 29 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 5 ہزار 676 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 53 ہزار 556 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 64 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 86 ہزار 361 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 61 ہزار 82 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 7 ہزار 193 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 29 ہزار 55 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 447 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 24 ہزار 834 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین