• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: 1 دن میں ڈھائی ہزار کورونا وائرس کیسز

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 36 ہزار 899 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 50 لاکھ 55 ہزار 382 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 547 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 18 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 886 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 65 ہزار 927 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 7 ہزار 248 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 32 ہزار 5 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 535 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 26 ہزار 674 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 58 ہزار 559 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 764 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 12 ہزار 284 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 519 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 43 ہزار 52 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 318 ہو گئیں۔


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 25 ہزار 278 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 265 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 16 ہزار 582 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 157 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 5 ہزار 690 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 132 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 482 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 93 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین