• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمور، زیادتی کا شکار بچی کی صحت میں بتدریج بہتری

کشمور میں خاتون اور اس کی 4 سالہ بچی کو نوکری کا لالچ دے کر اغوا اور زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی کی صحت میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔

ادارہ برائے امراض اطفال (این آئی سی ایچ) کے سربراہ ڈاکٹر جمال رضا کے مطابق بچی کو لگائی گئی چیسٹ ٹیوب نکال لی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچی کی آنتوں اور پیٹ کے زخم میں بھی بہتری آرہی ہے،  بچی کو آج سے منہ کے ذریعے ہلکی غذا بھی دینے کی کوشش کریں گے۔


خیال رہے کہ کشمور پولیس کے مطابق کراچی کےجناح اسپتال میں کام کرنے والی خاتون کو40ہزار روپے کے عوض کسی کی دیکھ بھال کی نوکری کا لالچ دے کر 25اکتوبر کو کشمور بلوایا گیا، خاتون کی ان افراد سے جناح اسپتال میں ملاقات ہوئی تھی۔

پولیس افسر کے مطابق ملزمان نے خاتون کو 15 روز تک اغوا رکھا۔ اس دوران خاتون اوراس کی بچی کے ساتھ اغوا کار ریپ کرتے رہے۔

تازہ ترین