• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، شادی ہالز میں تقریبات کی مشروط اجازت

کراچی(خبرایجنسی) کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی سربراہی میں شادی ہال مالکان کا اجلاس ہوا جس میں کراچی میں تمام شادی ہالز میں تقریبات کرنے کی مشروط اجازت دے دی گئی جس کے مطابق بینکوئٹس میں اے سی بند، پنکھے چلائے جائیں، ہال کی چھت کا 40فیصد حصہ اوپن رکھا جائے۔ 

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کراچی میں شادی ہالز کیلئے نئی گائیڈ لائن جاری کر دی، کمشنر کراچی کے مطابق شادی ہالز کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل ہو گا۔

300 سے زائد مہمانوں کے ہال میں داخلے پر پابندی ہو گی، بینکوئٹس میں اے سی بند رکھے جائیں گے، پنکھے چلائے جائیں گے۔

کمشنر کراچی نے یہ ہدایت بھی دی ہے کہ شادی ہال کی چھت کا 40 فیصد حصہ اوپن رکھا جائے، شادی ہالز کے بند حصے کھول کر تازہ ہوا کے راستے کھولے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر وایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی ڈاکٹر محمد بخش دھاریجو نے کورونا وائرس سے بچاوکے لئے حکومت سندھ کی جانب سے جاری کی جانے والی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے شادی ہال اور ریسٹورینٹس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی۔

نارتھ ناظم آباد کے مختلف مقامات پر شادی ہال امبر بینکیوٹ اور چلی اینڈ رول ریسٹورینٹ سمیت 3 ریسٹورینٹس کو غیر معینہ مدت کے لیے سیل کردیا۔

تازہ ترین