• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے اقتدار میں امریکی فضا 7 فیصد صاف ہوئی، ٹرمپ کا دعویٰ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ میرے اقتدار میں آنے کے بعد امریکی فضا 7 فیصد صاف ہوئی ہے۔

جی 20 کے ورچوئل اجلاس میں ماحولیاتی تحفظ پر ویڈیو بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے امریکا کو یکطرفہ اور غیرشفاف پیرس ماحولیاتی معاہدے سے الگ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیرس ماحولیاتی معاہدہ امریکا کے لیے غیر منصفانہ تھا، یہ معاہدہ ماحول کے تحفظ کے لیےنہیں امریکی معیشت تباہ کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔


امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ میں نے لاکھوں امریکیوں کے روزگار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے کھربوں ڈالر ماحولیات کو نقصان پہنچانے والے بڑے ماحولیاتی مجرموں کو دینے سے انکار کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پیرس معاہدے سے نکلنے کے بعد امریکا نے کسی بھی ملک سے زیادہ کاربن اخراج میں کمی کی، میرے اقتدار میں آنے کے بعد سے امریکا کی فضا 7 فیصدصاف ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کسی یکطرفہ عالمی معاہدے کے بغیر اپنے ماحول کا تحفظ خود کرسکتا ہے۔

تازہ ترین