پنجاب کی کابینہ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی پیرول پر رہائی کی اجازت دے دی۔
صوبائی کابینہ نے لیگی صدر کو پانچ روز کے لیے پیرول پر رہائی کی اجازت دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ روز کے لیے پیرول پر رہائی کی سمری کابینہ ارکان کو بھیجی جارہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر سمری جاری کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو بیگم شمیم اختر کی میت پاکستان پہنچنے سے ایک دن پہلے پیرول پر رہا کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر لندن میں انتقال کر گئی تھیں۔
ان کی میت پاکستان لانے کی تیاری کی جارہی ہے جبکہ ان کے بیٹے شہباز شریف اور پوتے حمزہ شہباز لاہور کی جیل میں قید میں ہیں۔