• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کا سائل جسٹس مظہر عالم سے ملنے گھر پہنچ گیا


سپریم کورٹ میں کیس دائر کرنے والا سائل جسٹس مظہر عالم میاں خیل سے ملنے ان کے گھر پہنچ گیا۔

جسٹس مظہر عالم نے سائل کامران بنگش پر شدید برہمی کا اظہار کیا، جبکہ عدالت نے اس پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے کہا وہ سمجھے کہ ان کا کزن کامران ان سے ملنے کے لیے آیا ہے۔ 

تاہم جب ڈرائنگ روم پہنچےتو وہاں سائل موجود تھا جس نے کہا کہ کل میرا کیس آپ کے پاس ہے۔


جسٹس مظاہر نے مزید کہا کہ کوئی درخواست گزار ایسے جج کو ملنے کی جرات کیسے کرسکتا ہے؟۔

درخواست گزار کامران بنگش نے کہا کہ اس نے تو صرف میرٹ پر ہی فیصلہ کرنے کی استدعا کی تھی جس پر جسٹس مظہر عالم نے کہا کہ آپ کو جیل بھیجیں گے تو آپ کو میرٹ پر فیصلے کا معلوم ہوگا۔

بعدازاں عدالت نے کامران بنگش اور اس کے والد رحمان بنگش کی جانب سے عدالت سے معافی کی استدعا کی گئی جسے قبول کرلیا گیا۔

جبکہ ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کے بعد کامران بنگش کو رہائی ملی۔

تازہ ترین