• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں کورونا وائرس سے 14 لاکھ 37 ہزار ہلاکتیں


دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 کروڑ 13 لاکھ 8 ہزار 613 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 14 لاکھ 37 ہزار 840 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 74 لاکھ 74 ہزار 122 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 5 ہزار 12 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 کروڑ 23 لاکھ 96 ہزار 651 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 66 ہزار 555 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 32لاکھ 48 ہزار 676 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 51 لاکھ 32 ہزار 249 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 24 ہزار 396 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 78 لاکھ 46 ہزار 872 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 35 ہزار 752 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 93 لاکھ 9 ہزار 871 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 71 ہزار 497 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 62 لاکھ 4 ہزار 570 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 38 ہزار 62 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 21 لاکھ 87 ہزار 990 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 50 ہزار 957 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 21 لاکھ 83 ہزار 660 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 44 ہزار 374 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 16 لاکھ 37 ہزار 844 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔


برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی بڑھنے لگیں، یہاں اس سے اموات 57 ہزار 31 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 15 لاکھ 74 ہزار 562 ہو چکے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 52 ہزار 850 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 15 لاکھ 9 ہزار 875 ہو گئے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 37 ہزار 941 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 13 لاکھ 99 ہزار 431 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر آ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 36 ہزار 19 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 12 لاکھ 80 ہزار 487 ہو چکی ہے۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 29 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 5 ہزار 840 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 56 ہزار 389 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 68 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 86 ہزار 495 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 89 ہزار 311 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 7 ہزار 897 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 45 ہزار 533 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 112 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 35 ہزار 881 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین