• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سدھو نے ریکھا جی کی تعریف میں کیا کہا؟

سابق بھارتی کرکٹر اور کامیڈین نجوت سنگھ سدھو نے ایک پروگرام کے دوران سینئر بھارتی اداکارہ ریکھا جی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’فرشتے بھی کہتے ہوں گے کمال ہیں آپ، لاجواب ہیں آپ۔‘

معروف تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارت کے مقبول ترین میڈی شو ’کامیڈی نائٹس ود کپل‘ کی ایک پرانی ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے، جس میں ریکھا، نجوت سنگھ سدھو اور شو کے میزبان کپل شرما دلچسپ گفتگو کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔



انسٹاگرام پر یہ ویڈیو کپل شرما کی جانب سے اُن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’ایک شام لیجنڈ ریکھا جی کے ساتھ، کچھ پرانی یادیں۔‘

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوران شو ریکھا نے کپل شرما کے ایک سوال کا جواب دیا جس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے نجوت سنگھ سدھو نے شاعرانہ انداز میں اُن کی تعریف کرتے ہوئے ایک شعر پڑھا، وہ شعر کچھ یوں ہے:

’جس کا کوئی جواب نہیں وہ سوال ہیں آپ،
دل دیکھنے کو ترسے وہ حسین خیال ہیں آپ،
بے مثال حسن اور اداؤں کا یہ خزانہ دیکھ کر ،
فرشتے بھی کہتے ہوں گے،
کمال ہیں آپ، لاجواب ہیں آپ۔‘

انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو میں ریکھا نے کپل شرما کوہنستے ہوئے کہا کہ ’مجھے اُڑتے اُڑتے خبر آئی ہے کہ آپ (کپل)نے میری کوئی بھی فلم نہیں دیکھی اور اس حساب سے آپ دنیا کے پہلے شخص ہیں جنہوں نے میری کوئی فلم نہیں دیکھی۔‘

اس پر کپل نے بھی مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ’ ایسا نہیں ہے، آپ کویہ جس نے بھی کہا ہے بالکل غلط کہاہے، میں نے آپ کی بہت سی فلمیں دیکھی ہیں اورتب دیکھی ہیں جب 100 روپے میں 4 فلمیں ملتی تھیں۔‘

واضح رہے کہ معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کے ہاں آئندہ برس کے آغاز میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل جنوری 2021 میں ایک اور بچے کے باپ بنیں گے۔

سال 2018 میں کپل شرما نے 12 دسمبر کی رات جلندر میں شادی کی، اس تقریب میں ان کے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی تھی۔

کامیڈین کپل شرما اپنی قریبی ساتھی گنی چتراتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے۔

شادی کے بعد 9 دسمبر کو کپل کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، کپل نے بیٹی کا نام ’انائراشرما‘ رکھا تھا۔

تازہ ترین