• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلسہ روکنے کیلئے اوچھے ہتکنڈے،تبدیلی سرکار گھبرا گئی، پی پی

ملتان (سٹاف رپورٹر) تبدیلی سرکار گھبرا گئی وزرا جان چکے کے مہنگائی و بے روزگاری سے تنگ عوام پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں اس لئے 30 نومبر کو ہونے والے پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے ملتان جلسہ کو روکنے کیلئے اوچھے ہتکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں پانی چھوڑنا، قلعہ کی طرف جانے والے راستوں کو کنٹینر سے سیل کرنے سے گھبرانے والے نہیں جلسہ ہو گا۔ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی اقلیتی ونگ جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری کی زیر صدارت 30 نومبر کو ملتان میں ہونے والے جلسہ کی تیاریوں کی سلسلہ میں اقلیتی ونگ جنوبی پنجاب کے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سابق ایم این سید عبدالقادر گیلانی، ایم این اے نوید عامر جیوا، خواجہ رضوان عالم، چوہدری راحیل انجم، ڈاکٹر فیاض انجم، پیٹر جان مٹو، سجاد جارج ودیگر نے کیا۔ سید عبدالقادر گیلانی نے مزید کہا کہ یہ جلسہ بھی عوام کے حقوق کی آواز بلند کرنے کیلئے ہو رہا ہے اور جلسہ ہو کر رہے گا۔
تازہ ترین