پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی توسیع کے معاملے میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اجلاس بلالیا۔
واضح رہے کہ شہباز شریف بیٹے حمزہ شہباز کے ہمراہ اپنی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر ان کے آخری دیدار اور تدفین کے سلسلے میں پیرول پر رہا کیے گئے تھے۔
انھیں حکومتِ پنجاب نے 5 روز کے لیے پیرول پر رہا کیا تھا جس کی مدت کل ختم ہورہی ہے۔
تاہم اس مدت کو بڑھانے کے لیے لیگی رہنماؤں کی جانب سے ان کی پیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کے لیے درخواست دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ان کی درخواست پر غور کے لیے اجلاس طلب کرلیا ہے۔
پیرول نوٹیفیکیشن کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 2 دسمبر کو جیل واپس جانا ہے۔