مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کردیا گیا۔
دونوں باپ بیٹے کو کوٹ لکھپت جیل سے پیرول پر رہا کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 5 روز کے لیے پیرول پر رہا کیا گیا ہے، 2 دسمبر کو ان کی جیل واپسی ہو گی۔
پیرول کے دوران پولیس کے بغیر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کہیں نہیں جاسکیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں باپ بیٹے جیل سے اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن جائیں گے۔
واضح رہے کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی والدہ کا لندن میں انتقال ہو گیا، جن کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے پیرول پر رہائی کی درخواست دائر کی تھی۔