• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو نیب کراچی کا دوسرا نوٹس


مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو نیب کراچی نے دوسرا نوٹس بھیج دیا، نیب کا کہنا ہے کہ حفیظ شیخ پر سابقہ ادوار میں قومی خزانے سے غیرقانونی ادائیگی کا الزام ہے، نوٹس میں کہا گہا ہے کہ 1 کروڑ 11 لاکھ 25 ہزار ڈالر کی غیر قانونی ادائیگی کی گئی۔

نیب نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حفیظ شیخ اور سابق چیئرمین ایف بی آر سلمان صدیق پر غیر قانونی ادائیگی کا الزام ہے، غیر قانونی ادائیگی کسٹم کلیئرنس، سسٹم کئیر پائلٹ پروجیکٹ کے لیے کی گئی۔

نیب کا کہنا ہے کہ کیئر پروجیکٹ کے تحت سسٹم کبھی نہیں لگایا گیا، کمپنی اگیلیٹی کو ادائیگی کی گئی۔


نیب کراچی نے حفیظ شیخ کو تحقیقات کے لیے یکم دسمبر کا نوٹس جاری کیا تھا، نیب کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم نے حفیظ شیخ کو یکم دسمبر کو طلب کیا، وہ پیش نہیں ہوئے۔

نیب کی جانب سے وزیراعظم کے مشیرحفیظ شیخ کو دوسرا نوٹس جاری کیا گیا ہے، جبکہ سابق چیئرمین ایف بی آر سلمان صدیق کو بھی تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

تازہ ترین