آپ آف لائن ہیں
اتوار10؍جمادی الثانی 1442ھ 24؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

میرے پیارے دوست جلدی سے ٹھیک ہوجاؤ، بشریٰ انصاری

1978ء سے شوبز انڈسٹری پر راج کرنے والی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کورونا وائرس کا شکار ہونے والے اداکار بہروز سبزواری کی جلد صحتیابی کے لیے سوشل میڈیا پر دُعائیہ پیغام جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر بشریٰ انصاری نے سینئر اداکار بہروز سبزواری کے ہمراہ ماضی کے دنوں کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں شوبز انڈسٹر ی کے دونوں سینئر اداکاروں کے چہروں پر ہمیشہ رہنے والی مُسکراہٹ ہے۔


بشریٰ انصار ی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے سب سے پیارے دوست بہروز جلدی سے ٹھیک ہوجاؤ۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’میں تمہاری جلد صحتیابی کی منتظر ہوں اور میری طرف سے تمہیں ڈھیر سارا پیار۔‘

اُنہوں نےاپنی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں صارفین کے لیے خصوصی کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بہروز کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، براہِ کرم اُن کے جلد صحتیاب ہونے کے لیے دُعا کیجیے۔‘

واضح رہے کہ ذرائع کے مطابق اداکار بہروز سبزواری نے علامات ظاہر ہونے پر گزشتہ دنوں کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا تھا جس کے نتائج مثبت آئے اور اب وہ اسپتال میں داخل ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں اداکارہ روبینہ اشرف، گلوکار جواد احمد، عثمان مختار، ندا یاسر، ماڈل علیزے گبول، صحیفہ جبار، امیر گیلانی، مریم نفیس اور واسع چوہدری سمیت دیگر بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 10 ہزار 72 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 8 ہزار 260 تک جا پہنچی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید