• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی جیولر کی 12638ہیروں سے بنی انگوٹھی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

نیودہلی (اے ایف پی) بھارتی جیولر کی 12 ہزار سے زائد ہیروں سے بنی ہوئی انگوٹھی کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق میری گولڈ کے نام سے پہچانی جانے والی انگوٹھی میں 12 ہزار 638 چھوٹے چھوٹے ہیرے نصب ہیں۔اس نایاب انگوٹھی کا مکمل نام ’میری گولڈ، کامیابی کی انگوٹھی‘ ہے جس کا وزن 165 گرام سے کچھ زیادہ ہے۔میری گولڈ پھول کی شکل میں بنی ہوئی اس انگھوٹی کی ہر پنکھڑی کو انوکھے انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔میری گولڈ کے 25 سالہ ڈیزائنر ہاریش بنسل کے مطابق ایسی انگوٹھی بنانا ان کا خواب تھا، اور وہ اس انمول انگوٹھی کو بیچنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

تازہ ترین