• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان اپنی حکومت چھوڑ دے گا وہ این آر او نہیں دے گا، شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ  عمران خان اپنی حکومت چھوڑ دے گا وہ این آر او نہیں دے گا۔

شیخ رشید احمد نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران پی ڈی ایم کے جلسوں، استعفوں اور اپوزیشن جماعتوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پریس کانفرنس کرکے بتادو این آر او نہیں دوں گا، بطور وزیرداخلہ نوازشریف کے لیے ایک پیغام ہے ، اینف از اینف۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان این آر او کے سوا ہر معاملے پر بات کرنے کو تیار ہیں، این آر او اور نیب کے سوا وزیراعظم بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اُن کا پی ڈی ایم کے لاہور جلسے سے متعلق کہنا تھا کہ کل پی ڈی ایم نے لاہور میں اپنی سیاست کا جنازہ نکالا ہے، آئیں استعفے دیں میں آپ کا منتظر ہوں، انہوں نے پندرہ بیس فروری کی لمبی تاریخ دی ہے،  نااہل سزا یافتہ اور مفرور افواج کے بارے میں غیرذمہ دارانہ گفتگو کرتے ہیں۔

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ  آئیں بڑے شوق سے استعفے دیں، لانگ مارچ کرنا چاہتے ہیں لانگ مارچ کریں، ہم ڈائیلاگ کے دروازے بند نہیں کرنا چاہتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  کل اگر مولانا فضل الرحمٰن کے مدرسے کے طلبہ نہیں آتے تو ان کو بہت ہزیمت ہوتی، میں نے کہا تھا کہ بیچ منجدھار میں اپوزیشن کی کشتی ڈوبے گی،  اسلام آباد مارچ فروری میں لے گئے آپ آئیں اسلام آباد آپ کا بھی ہے،  آپ جس سے چاہتے ہیں بتائیں ہم مذاکرات کرا دیتے ہیں۔

شیخ رشید نے دیگر رہنماؤں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ  محمود اچکزئی جہاں جاتے ہیں گل کھلاتے ہیں،  کراچی میں اردو بولنے والوں کے خلاف بات کی لاہور میں بھی غیرذمہ دارانہ بات کی۔

شیخ رشید نے پریس کانفرنس کے دوران زمید کہا کہ 11 میں سے سوائے بلاول بھٹو زرداری اور اختر مینگل کے کوئی منتخب نمایندہ نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ جو الیکشن ہار جاتے ہیں وہ نفسیاتی مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے اپنی وزارتی امور سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزارت داخلہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، چین اور سی پیک کے لیے ویزوں کا پہلا حکم دیا ہے اور بیرون ممالک پاکستانی قیدیوں کو آزاد کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ میں سوشل میڈیا ونگ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے، اسلام آباد میں پولیس کی صورتحال کو بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین