• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کی شرح کس شہر میں سب سے زیادہ؟

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 2 فیصد ہو گئی، جبکہ سب سے زیادہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح کراچی میں 18 اعشاریہ 76 فیصد ہے۔

کورونا وائرس کے مثبت کیسز کے حوالے سے دوسرے نمبر پر بھی سندھ کا ہی شہر حیدرآباد ہے جہاں یہ شرح 16 اعشاریہ 56 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ تیسرے نمبر پر پشاور ہے جہاں کورونا کیسز کی شرح 15 اعشاریہ 99 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

ملک بھرکےاسپتالوں میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 510 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

صوبۂ سندھ میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 14 اعشاریہ 8 فیصد ہے۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 3 فیصد، آزاد جموں کشمیر میں 5 فیصد، بلوچستان میں 4 اعشاریہ 9 فیصد ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3اعشاریہ 2 فیصد،اسلام آباد میں 2 اعشاریہ 9 فیصد،جبکہ گلگت بلتستان میں 1 اعشاریہ 6 فیصد ہے۔


واضح رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 731 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ مزید 105 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی کُل تعداد 4 لاکھ 45 ہزار 977 ہو چکی ہے، اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 9 ہزار 10 تک جا پہنچی ہے، جبکہ 3 لاکھ 88 ہزار 598 کورونا مریضٗ شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 48 ہزار 369 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں۔

تازہ ترین