• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارجہ کے ولی عہد نے کمسن بچی کی خواہش پوری کردی

شارجہ کے ولی عہد سلطان بن محمد القاسمی نے 10 سالہ کمسن بچی کی ملاقات کی خواہش پوری کردی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حورفقان کے علاقے سے تعلق رکھنے والی کمسن بچی ریان الخوری کی ایک ویڈیو مقامی میڈیا میں وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ولی عہد سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کررہی ہیں۔

ریان الخوری نے اپنی ویڈیو میں کہا تھا کہ اُن کی دلی خواہش ہے کہ وہ کسی  طرح ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی سے ملاقات کرسکیں۔

10 سالہ بچی نے انٹرنیٹ صارفین سے اپیل کی تھی کہ وہ اس ویڈیو کو شیخ سلطان تک پہنچا دیں۔

شارجہ کے حکمران نے بچی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد جمعرات کے روز شاہی محل میں تفصیلی ملاقات کی۔


شارجہ کے حکمران کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ریان کے ساتھ ملاقات کی تصاویر شیئر کی گئیں ہیں جس میں وہ ڈاکٹر شیخ سلطان کے ساتھ ایک میز پر بیٹھی ہوئی گفتگو کررہی ہیں۔

تازہ ترین