تنخواہ اور کام کے بہتر حالات کے مطالبات کے حق میں لندن انڈر گراؤنڈ ٹیوب کی 5 روزہ ہڑتال شروع ہو گئی۔
لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق آر ایم ٹی یونین کے ارکان تنخواہ میں اضافے کے علاوہ ہفتے میں 32 گھنٹے کام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
ٹرانسپورٹ فار لندن نے تنخواہ میں 3.4 فیصد اضافے کی پیشکش کر رکھی ہے۔
ٹی ایف ایل نے ہفتے میں 35 گھنٹوں سے زائد کم کام کرنے کو ناقابلِ برداشت قرار دے دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیوب کی ہڑتال کے سبب لاکھوں مسافروں کو پریشانی کا سامنا رہے گا۔